فہرست کاروائی
16 واں اجلاس
صوبائی اسمبلی پنجاب
منگل 19 نومبر 2019 کو 03:00بجے سہ پہر صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت اور نعت
......
سوالات
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق سوالات
دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔
غیرسرکاری ارکان کی کارروائی
(مسودہ قانون)
THE PUNJAB PROVINCIAL MOTOR VEHICLES (AMENDMENT) BILL 2019
Resumption of Motion for Leave:
MS SADIA SOHAIL RANA: |
Concerned Minister to respond on the motion that leave be granted to introduce
to introduce the Punjab Provincial Motor Vehicles (Amendment) Bill 2019. |
.........
(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)
(مورخہ 17 ستمبر 2019 کے ایجنڈے سے زیر التواء قراردادیں)
.1 |
محترمہ شاہدہ احمد : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ 65 سال اور زائد عمر کے بزرگ شہریوں(Senior Citizens)کو تمام سرکاری ٹرانسپورٹ (ٹرین، بسیں، میٹرو بس، سپیڈو بس) میں کرایہ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ |
.........
.2 |
جناب منیب الحق : |
یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ کھادوں کی قیمت میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس |
.........
.3 |
جناب محمد منیب سلطان چیمہ: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ کے اکثر تعلیمی اداروں نے عوام کو لُوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ہر سکول یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو از خود مہنگے داموں فروخت کرتا ہے اور تمام نجی تعلیمی ادارے ایسا یونیفارم، کاپیاں اور کتابیں تیار کرواتے ہیں جو مارکیٹ میں دستیاب نہ ہو اور مجبوراً طلباء کو سکول سے یہ اشیاء مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ ایسے یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کا انتخاب کریں جو تمام تعلیمی اداروں میں یکساں ہوں اور باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں تاکہ بچوں کے والدین پر فیسوں کے بھاری بوجھ کے علاوہ مہنگا یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو خریدنے کا بوجھ کم ہو سکے۔ |
.........
.4 |
محترمہ مسرت جمشید:
|
صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں پائی جانے والی مہلک اور جان لیوا بیماری Methylmalonic Academia (MMA) کا واحد علاج اور لائیو سیونگ میڈیکیٹڈ دودھ یا خوراک (XMTVI Maxamaid) بغیر کسی ٹیکس و ڈیوٹی اور پیکنگ پر بغیر اردو تحریر درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ |
.........
.5 |
محترمہ حناء پرویز بٹ: |
یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت اس حوالے سے قانون سازی کرے کہ تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں وفات پائے جانے والے مریض کے لواحقین سے بقایاجات کی رقم وصول نہ کی جائے اور ان کو فی الفور میت لے جانے کی اجازت دی جائے بلکہ ہسپتال انتظامیہ فری ایمبولینس کا انتظام کرے تاکہ میت کو گھر بروقت پہنچایا جا سکے۔ |
.........
(موجودہ قراردادیں)
.1 |
جناب محمد لطاسب ستی : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے تحصیل مری میں تعمیرات پر عائد پابندی ختم کئے جانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے سے مری میونسپل کارپوریشن کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے اور لوگوں کے بنیادی حقوق بھی سلب ہو رہے ہیں۔ لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ حلقے کے عوام کو درپیش مسائل حل ہو سکیں۔ |
.........
[.2 |
سردار فاروق امان اللہ دریشک : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ پانی انسانی زندگی کے لئے بنیادی ضرورت ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد اس بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19۔الف میں دیئے گئے حق معلومات اور آرٹیکل 25۔الف میں دی گئی مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کی طرح پاکستان کے ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی بطور بنیادی حق آئین میں شامل کیا جائے۔ |
.........
.3 |
محترمہ سمیرا کومل : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ |
.........
.4 |
محترمہ اسوہ آفتاب : |
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان گریٹر اقبال پارک سے درخت کاٹنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ نیز حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور پی ایچ اے کے جو ملازمین اس واقعہ میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ |
.........
.5 |
محترمہ حناء پرویز بٹ: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ کھادوں کی قیمت میں حالیہ اضافہ سے گندم کی فصل کی بوائی متاثر ہو سکتی ہے۔ لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ کھادوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور کسان پیکج کا اعلان بھی کیا جائے۔ |
.........
لاہور |
محمد خان بھٹی |
مورخہ: 14 نومبر 2019 |
سیکرٹری |
Asif
کاروائی کا خلاصہ
Summary of the Proceedings
Tuesday, November 19, 2019
Started at 04:40 p.m.
With recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool ﷺ.
In Chair Sardar Dost Muhammad Mazari, Deputy Speaker
Question Hour
Questions relating to Specialized Healthcare & Medical Education Department were asked and answered by Dr. Yasmin Rashid, the concerned Minister.
Privilege Motion
The Privilege Motion moved by Choudhary Ashraf Ali regarding misbehaviour of Dr. Sohail Anjum, MS, DHQ Hospital, Gujranwala with the Member concerned and refusal to attend his telephone call, was referred to the Committee on Privileges with the direction to submit its report within two months.
Adjournment Motions
Three Adjournment Motions were taken up. The Motion moved by Mr Javed Kausar on 11-03-2019 regarding non-operational of trauma center at Gujar Khan Tehsil even after its completion in 2008, was disposed of after replied by the concerned Minister. The Motion moved by Ms Shaheen Raza regarding formation of a committee to investigate irregularities took place in different sub-campuses of University of Lahore located in Islamabad, Gujrat and Pakpattan and students of these sub-campuses should be shifted to the main campus of the University located in Lahore, was referred to the Special Committee No.6. The Motion moved by Ms Sabeen Gul Khan regarding embezzlement of lacs of rupees by Chief Officer District Council Rajanpur through fake bills in respect of Sarsabz Programme, was kept pending.
The quorum was pointed out at 06:42 p.m. After ringing bells for five minutes, the House was still inquorate and the Chair adjourned the sitting at 06:48 p.m. to meet on Wednesday, on 20 November, 2019 at 3:00 p.m.