Sitting on 11th December 2018

Print

List of Business

 صوبائی اسمبلی پنجاب

 منگل 11 دسمبر 2018 کو 11:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 تلاوت  اور نعت

 .سوالات

 محکمہ جات (1)مال و کالونیز (2)سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے متعلق سوالات

 دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

  غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

 (مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

 (مورخہ 4 دسمبر 2018 کے ایجنڈے سے زیر التوا قرارداد)

 

 

 

سیدہ زہرہ نقوی :

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ بھر میں گلی محلوں، ٹریفک سگنلز اور چوراہوں پر بھیک مانگنے والے افرادکے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

..(موجودہ قراردادیں)

 

.1

راجہ یاور کمال خان :

 

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی و صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ اضلاع سے ڈومیسائل کے اجراء کو فی الفور بند کیا جائے اور قومی شناختی کارڈ کو ڈومیسائل بھی قرار دیا جائے۔

[.2

محترمہ نیلم حیات ملک:

اس ایوان کی رائے ہے کہ Punjab Safe City Authority کے نصب کردہ کیمروں کے سسٹم میں بہتری لائی جائے۔

.3

میاں مناظر حسین رانجھا:

اس ایوان کی رائے ہے کہ زرعی مقاصد کیلئے نصب کئے گئے ٹیوب ویلوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی واپس لئے جانے سے زراعت سے تعلق رکھنے والا طبقہ نہایت پریشان اور مایوس ہے۔ لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ زرعی معیشت کو ترقی دینے کیلئے اس فیصلہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

.4

محترمہ حناء پرویز بٹ:

اس ایوان کی رائے ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔

5

جناب ساجد احمد خان:

 

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 23نومبر2018 کو کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ پر دہشت گردانہ حملے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان اس حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران اور سویلین افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر و استقامت کے لئے دُعاگو ہے۔

یہ ایوان اس حملے کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کے ساتھ ساتھ پاک چین حالیہ معاہدوں اور سی پیک کو ناکام بنانے کی مذموم کوشش قرار دیتا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور اس قسم کے واقعات سے اس دوستی میں کوئی فرق نہیں آئے گا بلکہ یہ دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

یہ ایوان، اس قسم کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور دہشت گردی کے ذمہ دار تمام افراد، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف نبرد آزما افواج پاکستان، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی جلد کامیابی کی دُعا کرتا ہے۔

.لاہور

محمد خان بھٹی

 

مورخہ: 6 دسمبر 2018

سیکرٹری

 

 

 

Summary of Proceedings

Summary of the Proceedings
Tuesday, December 11, 2018
Started at 12:11 p.m.

with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool .

In Chair     Sardar Dost Muhammad Mazari, Deputy Speaker

Question Hour

Questions relating to Revenue & Colonies and Services & General Administration Departments were asked and Malik Muhammad Anwar, Minister for Revenue answered the questions. Mr. Muhammad Basharat Raja, Minister for Law & Parliamentary Affairs, replied to the questions related to Services & General Administration Department in terms of notification issued by S&GAD empowering him to look after the Assembly Business and to reply to the Assembly questions.

Adjournment Motions

Two Adjournment Motions were taken up. Mr. Amjad Mehmood Chaudhry moved an Adjournment Motion regarding Attock Oil Refinery located in the constituency of respective member has become a cause of problems for the constituents resulting in erosion of water reservoirs and underground water mixed with oil and parking of oil tankers in congested areas is dangerous for general public and Choudhary Ashraf Ali moved a Motion regarding mushroom growth of unregistered schools lacking basic facilities in Gujranwala City in connivance with the officers of Education and Health Departments, were kept pending.

Private Members’ Day

Resolutions in the Public Interest

Resolution kept pending on 4th December 2018

1.     The resolution moved by Syeda Zahra Naqvi demanding to take immediate steps for providing job opportunities across the province to beggars roaming and begging in streets, at traffic signals and crossings, was withdrawn by the mover and was disposed of.

Current Resolutions in the Public Interest

1.         Raja Yawar Kamal Khan moved a resolution demanding the federal government to stop District Governments from the issuance of domiciles and declaring National Identity Card as domicile, was kept pending.

2.         Ms. Neelum Hayat Malik  moved a resolution urging to improve the quality of cameras installed in major cities by Punjab Safe City Authority, was passed by the House.

3.         Mian Manazar Hussain Ranjha  moved a resolution demanding the federal government to take back its decision on withdrawal of subsidy on agricultural tube-wells, which had disappointed and disturbed the farmers, was rejected by the House and disposed of.

4.         A resolution of Ms. Hina Pervaiz Butt  for taking immediate preventive measures against Dengue was disposed of as the mover was not present.

5.         Mr. Sajid Ahmed Khan  moved a resolution condemning attack on Chinese Consulate in Karachi on 23-11-2018 and paid tribute to the security forces for foiling this attack and prayed for those who sacrificed their lives in the attack. It was further stated in the resolution that this attack was a conspiracy act to sabotage the Sino-Pak relations and destabilize Pakistan and an attempt to fail CEPEC and Pakistan China recent agreements. The resolution further added that the House believed that Sino-Pak ties are deep rooted and such viscous attempts would not harm it, rather strengthen the friendship. It was demanded to take measures for bringing the facilitator of terrorists attack to justice. The resolution was passed by the House.

 

 

Zero hour

The Motion of Mr. Gulraiz Afzal Gondal was disposed of as the mover was not present.

On a Motion moved by Ms. Momina Waheed regarding three hundred thousand rupees increase in the fee of students by the Private Medical Colleges hence, financially loading the parents was replied by Dr. Yasmin Rashid, Minister for Primary & Secondary Health and Specialized Healthcare & Medical Education and was disposed of.

Suspension of Rules

On a motion moved by Ms. Mussarat Jamshed, the House granted leave to suspend Rule 115 and other relevant Rules under Rule 234 of the Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab 1997, for taking up a following Resolution on International day on Human Rights.

Resolution

The resolution stated “International Day on Human Rights is celebrated on 10 December of each year to promote the fact that all human beings are equal irrespective of their religion, raced, complexion and gender.

Every citizen has right to have access to basic facilities besides right of living, information, keeping assets, practicing religion, getting education and work, while caring others religious rights. And ones right is another person’s responsibility. Since Article 25 of the Constitution of Pakistan, 1973, grants equal rights to all citizens, therefore, this resolution demands the federal government to declare the year 2019 the year for awareness of Human Rights and be dedicated to ensuring all these rights. Furthermore, country wide seminars and awareness campaign should be launched to create awareness about human rights in Pakistan”. The resolution was passed by the House.

The House was then adjourned at 01:37 p.m. to meet on Wednesday, December 12, 2018 at 11:00 a.m.

Resolutions Passed

قرار داد نمبر:8

محرک کا نام: محترمہ نیلم حیات ملک (ڈبلیو۔309)

"اس ایوان کی رائے ہے کہPunjab Safe City Authority کے نصب کردہ کیمروں کے سسٹم میں بہتری لائی جائے۔"

-------------

قرار داد نمبر:9

محرک کا نام: جناب ساجد احمد خان  (پی پی۔67)

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 23نومبر2018 کو کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ پر دہشت گردانہ حملے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان اس حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران اور سویلین افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر و استقامت کے لئے دُعاگو ہے۔

یہ ایوان اس حملے کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کے ساتھ ساتھ پاک چین حالیہ معاہدوں اور سی پیک کو ناکام بنانے کی مذموم کوشش قرار دیتا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور اس قسم کے واقعات سے اس دوستی میں کوئی فرق نہیں آئے گا بلکہ یہ دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

یہ ایوان، اس قسم کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور دہشت گردی کے ذمہ دار تمام افراد، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف نبرد آزما افواج پاکستان، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی جلد کامیابی کی دُعا کرتا ہے۔"

-----------------

قرار داد نمبر:10

محرک کا نام: محترمہ مسرت جمشید (ڈبلیو۔312)

"10 دسمبر کو پاکستان سمیت دُنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بلا تخصیص مذہب، رنگ، نسل و جنس دُنیا بھر میں انسانی حقوق کی قدر اور امن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس ایوان کی رائے ہے کہ تمام انسان یکساں طور پر بنیادی ضروریات اور سہولیات کے لحاظ سے حقوق کے حقدار ہیں۔ ہر انسان کو دوسرے مذاہب کا خیال رکھتے ہوئے زندگی، آزادی، جائیداد، مذہب، تعلیم، کام کرنے اور آزادی رائے کے حقوق حاصل ہیں۔

یہ ایوان یہ بھی سمجھتا ہے کہ حقوق و فرائض کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے کہ کسی ایک کا حق دوسرے کا فرض ہے اور حقوق و فرائض کی ادائیگی میں برداشت سب سے اہم عنصر ہے۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ

"آئین پاکستان کا آرٹیکل 25 جو شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، کے مطابق سال 2019 کو پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی آگاہی کا سال قرار دیا جائے اور اس سال کو ہر شہری کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مختص کیا جائے۔ نیز اس سال پورے پاکستان میں حکومتی سطح پر بنیادی انسانی حقوق سے متعلق پروگرام اور سیمینار منعقد کرائے جائیں تاکہ عوام الناس حقیقی طور اپنے بنیادی انسانی حقوق سے آگاہ ہو سکیں۔"

-------------

قرار داد نمبر:11

محرک کا نام: محترمہ عظمیٰ کاردار (ڈبلیو۔311)

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان، انسانی حقوق کے محاذ پر ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرنے پر وفاقی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ وفاقی حکومت کی کاوش سے امریکہ کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی فہرست سے پاکستان کا نام اس وقت واپس لینا پڑا جب امریکی حکام کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور اس الزام کو یکسر مسترد کر کے دو ٹوک الفاظ میں یہ باور کروایا کہ پاکستان ہر لحاظ سے اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ پاکستان کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق مکمل طور پر فعال ہے اور پاکستان کو کسی ملک سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کے آئین میں نہ صرف اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے بلکہ پاکستان کی وفاقی اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں ان کے لئے سیٹیں بھی مختص کی گئی ہیں۔ یہ ایوان سفارتی سطح پر پاکستان کی مزید کامیابیوں کے لئے دُعا گو ہے۔"

----------------

قرار داد نمبر:12

محرک کا نام: محترمہ حناء پرویز بٹ (ڈبلیو۔336)

"16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پر سفاک دہشت گردوں نے حملہ کر کے معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کیا۔ 16 دسمبر 2018 کو دہشت گردی کے اس واقعہ کو چار سال مکمل ہو جائیں گے لیکن آج بھی پوری قوم دُکھ اور غم میں مبتلا ہے۔ یہ ایوان سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کے والدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ آرمی پبلک سکول کے واقعہ کو چار سال مکمل ہونے پر حکومت سے استدعا ہے کہ 16 دسمبر کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی دن قرار دیا جائے۔

یہ ایوان دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے سیکورٹی اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ پوری قوم کو ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا عہد کرنا ہوگا۔ ہمارے ملک و قوم کا مستقبل امن سے جڑا ہوا ہے جس کو یقینی بنانے کے لئے انتہا پسندی، عدم برداشت، دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ یہ ایوان پوری قوم سے اپیل کرتا ہے کہ وہ پُرامن پاکستان کے لئے یکجا ہو جائے۔"