21st November 2009
پنجاب اسمبلی کے ذمہ لیسکو کے کوئی واجبات نہ ہیں
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 21نو مبر2009
پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے مورخہ 21نومبر2009کے چند قومی اخبارات میں چھپنے والی خبر جس میں کہا گیا ہے کہ ”پنجاب اسمبلی سمیت 82ادارے لیسکو کے نادھندہ“کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لیسکوکی جانب سے جاری کردہ یہ خبر پنجاب اسمبلی کی حد تک حقائق کے منافی اورغلط فہمی کی بناء شائع کی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ذمہ لیسکو کے کوئی واجبات نہ ہیں۔ ترجمان نے لیسکو کی جانب سے جاری کر دہ حقائق کے برعکس اطلاعات پر افسو س کا اظہار کیا اور کہاکہ پنجاب اسمبلی کے ذمہ لیسکو کے کسی قسم کے کوئی واجبات قطعاً نہ ہیں ۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607