Allotment of Question Days for 36th Session
36واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر:ص الف پ /ش س۔(6)/14/2495
مورخہ 11 مئی 2018
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروز پیر مورخہ 14مئی 2018 سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
منگل 15مئی 2018 |
1۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن 2۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر |
2 |
بدھ 16مئی 2018 |
1۔ زراعت 2۔ داخلہ 3۔ تحفظ ماحول |
3 |
جمعتہ المبارک 18مئی 2018 |
1۔مواصلات وتعمیرات 2۔ محنت وانسانی وسائل |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(عرفان یوسف ساہی )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)