Revised Allotment of Question Days for 28th Session
28واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
نظرثانی شدہ
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/2672
مورخہ 24 اپریل 2017
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر :ص الف پ /ش س۔(6)/14/2599 مورخہ 21 اپریل 2017 کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزپیر 24۔اپریل 2017ءسےشرو ع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل نظرثانی شدہ پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
|
1 |
پیر 24اپریل 2017 |
داخلہ |
|
2 |
منگل 25اپریل 2017 |
مال و کالونیز(بورڈ آف ریونیو) |
|
3 |
بدھ 26اپریل 2017 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
|
4 |
جمعرات 27اپریل 2017 |
ہاؤسنگ ،شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
|
5 |
جمعتہ المبارک 28اپریل 2017 |
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر |
|
6 |
منگل2مئی 2017 |
ہائرایجوکیشن |
|
7 |
بدھ 3مئی 2017 |
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن |
|
8 |
جمعرات 4مئی 2017 |
1۔جنگلات،جنگلی حیا ت وماہی پروری 2۔ آبپاشی |
|
9 |
جمعتہ المبارک 5مئی 2017 |
1۔خوراک 2۔ تحفظ ماحول |
|
10 |
پیر 8مئی2017 |
1۔ محنت وانسانی وسائل 2۔ سپیشل ایجوکیشن |
|
11 |
منگل 9مئی 2017 |
1۔ صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری 2۔ جیل خانہ جات |
|
12 |
بدھ 10 مئی 2017 |
1۔ مواصلات وتعمیرات 2۔ خزانہ |
|
13 |
جمعرات 11مئی 2017 |
1۔ یوتھ آفیئرز،سپورٹس 2۔ کان کنُی و معدنیات |
|
14 |
جمعتہ المبارک 12مئی 2017 |
1۔آبکاری ، محصولات اور انسداد منشیات 2۔ ٹرانسپورٹ 3۔ سماجی بہبود و بیت المال |
|
15 |
پیر 15مئی 2017 |
1۔زراعت 2۔ امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ 3۔بہبود آبادی |
|
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(عرفان یوسف ساہی )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)