Allotment of Question Days for 18th Session
18واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/7403
مورخہ 10نومبر 2015
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعرات مورخہ12 نومبر2015سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعرات 12نومبر2015 |
صحت |
2 |
جمعتہ المبارک 13نومبر2015 |
1۔امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ 2۔تحفظ ماحول |
3 |
پیر 16نومبر2015 |
مال و کالونیز(بورڈ آف ریونیو) |
4 |
منگل 17نومبر2015 |
1۔مواصلات وتعمیرات 2۔سپیشل ایجوکیشن |
5 |
بدھ 18نومبر2015 |
1۔ صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری 2۔جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری |
6 |
جمعرات 19نومبر2015 |
سکولز ایجوکیشن |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)