Notification Detail

Print

18th December 2019  |  نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18//ٍ9153

Allotment of Question Days for 17th Session

سترہواں  اجلاس                                                   فون نمبر99204252

صوبائی اسمبلی پنجاب

مزید پروگرام

منجانب

       محمد خان بھٹی     

سیکرٹری

بخدمت

       وزیراعلیٰ/جملہ وزراصاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب

      2۔جملہ پارلیمانی   سیکرٹری   صاحبان ،حکومت پنجاب

      3۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب

  4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب

  نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18/9153

      مورخہ 18 دسمبر 2019

موضوع:  اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق  سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین

محترمی!

    سیکرٹریٹ  ہذا کے مراسلہ  نمبر :ص الف پ /ش س ۔(6)18/9122مورخہ  17دسمبر2019کے تسلسل میں  حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت رواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات  سے  متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل مزید   پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔

نمبر شمار

دن مع تاریخ

                  محکمہ جات

1

جمعرات 19دسمبر2019

ہاؤسنگ ،شہری ترقی وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ

2

جمعتہ المبارک 20دسمبر2019

اوقاف و مذہبی امور

3

پیر 23دسمبر 2019

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر

4

منگل 24دسمبر2019

سماجی بہبود و بیت المال

5

جمعرات26دسمبر2019

امور پرورش حیوانات وڈیری ڈویلپمنٹ

6

جمعتہ المبارک27دسمبر2019

زکٰوة وعشر

7

پیر30دسمبر 2019

داخلہ

8

منگل 31دسمبر2019

سیپشل ایجوکیشن

9

بدھ یکم جنوری 2020

یوتھ آفیئر، سپورٹس،آرکیالوجی  اور سیاحت

10

جمعرات 2جنوری 2020

مواصلات وتعمیرات

11

جمعتہ المبارک3جنوری 2020

لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ

12

پیر 6جنوری2020

سکولز ایجوکیشن

13

منگل 7جنوری 2020

محنت و انسانی وسائل

14

بدھ 8جنوری 2020

1۔ امداد باہمی      2۔کان کنی و معدنیات 

15

جمعرات 9جنوری 2020

تحفظ ماحول

 

اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ  جات  کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔

 

   (محمد اشفاق)

سپریٹنڈنٹ  (سوالات)

نمبرو تاریخ مندرجہ بالا:

مراسلہ ہذا کی ایک نقل بغرض اطلاع وضروری کارروائی ارسال ہے:۔

1۔ چیف سیکرٹری ،حکومت پنجاب۔

2۔ ایڈیشنل چیف  سیکرٹری ،حکومت پنجاب۔

3 ۔ سیکرٹری برائے گورنر پنجاب ۔

4۔ سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ پنجاب۔

5۔ متعلقہ انتظامی سیکرٹری صاحبان حکومت پنجاب  سے درخواست ہے کہ وہ  اپنے اپنے محکمہ سے متعلق سوالا ت کے جوابات بزبان اردو فوری طور پر سیکرٹریٹ ہذا کو بھیج دیں۔

6۔ ڈائریکٹر پریس انفارمیشن پنجاب ، لاہور

                    سپریٹنڈنٹ   (سوالات)