3rd Revised Allotment of Question Days for 6th Session
چھٹا اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
مزید پروگرام
منجانب
محمد خان بھٹی
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
3۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18/514
مورخہ 17جنوری 2019
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر :ص الف پ /ش س ۔(6)18/426مورخہ 14جنوری 2019کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت رواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل مزید پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعتہ المبارک 18جنوری 2019 |
1۔ مال و کالونیز 2۔ آبپاشی 3۔ ڈیزاسٹرمینجمنٹ |
2 |
پیر 21جنوری 2019 |
1۔ ٹرانسپورٹ 2۔ خزانہ |
3 |
منگل 22جنوری 2019 |
1۔ صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری 2۔ محنت وانسانی وسائل 3۔ تحفظ ماحول |
4 |
بدھ 23جنوری 2019 |
لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ |
5 |
جمعرات 24جنوری 2019 |
1۔ داخلہ 2۔ مواصلات وتعمیرات |
(رائے مظہر نذیر )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)