2nd Revised Allotment of Question Days for 6th Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
ترمیم شدہ پروگرام(2)
منجانب
محمد خان بھٹی
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
3۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18/426
مورخہ 14جنوری 2019
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر :ص الف پ /ش س ۔(6)18/253مورخہ 07جنوری 2019کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت رواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل مزید ترمیم شدہ پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
منگل 15جنوری 2019 |
1۔ خوراک 2۔ اوقاف و مذہبی امور |
2 |
بدھ 16جنوری 2019 |
1۔ ہاؤسنگ،شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 2۔امور پرورش حیوانات و ڈیر ی ڈویلپمنٹ |
3 |
جمعرات 17جنوری 2019 |
1۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن |
4 |
جمعتہ المبارک 18جنوری 2019 |
1۔ مال و کالونیز 2۔ آبپاشی 3۔پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی |
(رائے مظہر نذیر )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)