Allotment of Question Days for 5th Session
پانچواں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
سید علی عمران رضوی
قائم مقام سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
3۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/18/7207
مورخہ،29۔نومبر 2018
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروز پیر مورخہ 3دسمبر2018سے شروع ہونے والےاجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر3دسمبر2018 |
1۔ ہاؤسنگ ،شہری ترقی وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ 2۔ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ |
2 |
منگل4دسمبر2018 |
1۔امورپرورش حیوانات وڈیری ڈویلپمنٹ 2۔آبپاشی 3۔ زراعت |
3 |
بدھ 5دسمبر2018 |
1۔ ہائر ایجوکیشن 2۔ سکولز ایجوکیشن 3۔ سپیشل ایجوکیشن |
4 |
جمعرات 6دسمبر2018 |
1۔ مال و کالونیز 2۔ ٹرانسپورٹ |
5 |
جمعتہ المبارک 7دسمبر2018 |
1۔ مواصلات وتعمیرات 2۔ تحفظ ماحول |
6 |
پیر10دسمبر2018 |
1۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر 2۔ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن |
7 |
منگل 11دسمبر2018 |
1۔ اوقاف ومذہبی امور 2۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن |
8 |
بدھ 12دسمبر2018 |
1۔ جیل خانہ جات 2۔ داخلہ |
9 |
جمعرات 13دسمبر2018 |
1۔امداد باہمی 2۔ صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری 3۔ یوتھ آفیئرزوسپورٹس |
10 |
جمعتہ المبارک 14دسمبر2018 |
1۔ بہبود آبادی 2۔خزانہ 3۔ زکٰوة وعشر 4۔ محنت و انسانی وسائل |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(عادل شہزاد )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)