2nd Revised Allotment of Question Days for 35th Session
35واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
ترمیم شدہ پروگرام (دوئم)
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/2285
مورخہ 30 اپریل 2018
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر:ص الف پ /ش س ۔(6)/14/2264مورخہ 27۔اپریل 2018کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعرات مورخہ26۔اپریل 2018ءسےرواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
بدھ 2مئی 2018 |
1۔ خوراک 2۔ جیل خانہ جات |
2 |
جمعرات 3مئی 2018 |
1۔ زراعت 2۔ مال |
3 |
جمعتہ المبارک4مئی 2018 |
1۔سکولز ایجوکیشن 2۔ ہائر ایجوکیشن |
4 |
پیر 7مئی 2018 |
1۔ محنت انسانی وسائل 2۔ مواصلات و تعمیرات |
5 |
منگل 8مئی 2018 |
1۔ داخلہ 2۔ تحفظ ماحول |
6 |
بدھ 9مئی 2018 |
1۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ 2۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(عرفان یوسف ساہی )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)