Allotment of Question Days for 33rd Session
33واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/7836
مورخہ 22 نومبر 2017
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعرات مورخہ 23۔نومبر2017ءسےشرو ع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
|
1 |
جمعرات23نومبر2017 |
1۔محنت وانسانی وسائل 2۔خزانہ |
|
2 |
جمعتہ المبارک24نومبر2017 |
1۔امداد باہمی 2۔ آبکاری، محصولات اور انسداد منشیات |
|
3 |
پیر27نومبر2017 |
1۔ٹرانسپورٹ 2۔تحفظ ماحول |
|
4 |
منگل 28نومبر2017 |
ہائر ایجوکیشن |
|
5 |
بدھ 29نومبر2017 |
داخلہ |
|
6 |
جمعرات30نومبر2017 |
1۔صنعت تجارت وسرمایہ کاری 2۔جنگلات،جنگلی حیات وماہی پروری |
|
7 |
پیر4دسمبر2017 |
1۔سماجی بہبود وبیت المال 2۔جیل خانہ جات |
|
8 |
منگل5دسمبر2017 |
ہاؤسنگ ،شہری ترقی وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
|
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(عرفان یوسف ساہی )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)