1st Revised Allotment of Question Days for 32nd Session
32واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
ترمیم شدہ پروگرام
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/7036
مورخہ 16 اکتوبر 2017
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر:ص الف پ /ش س ۔(6)14/6929مورخہ 12 ۔ اکتوبر2017 کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت رواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل ترمیم شدہ پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر 16۔اکتوبر2017 |
ہاؤسنگ ، شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
2 |
منگل 17۔اکتوبر2017 |
1۔اوقاف و مذہبی امور 2۔ آبپاشی |
3 |
بدھ 18۔اکتوبر2017 |
مواصلات و تعمیرات |
4 |
جمعرات19۔اکتوبر2017 |
کالونیز |
5 |
جمعتہ المبارک 20۔اکتوبر2017 |
1۔خوراک 2۔ زراعت |
6 |
پیر 23۔اکتوبر2017 |
1۔صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری 2۔زکٰوةوعشر |
7 |
منگل 24۔اکتوبر2017 |
1۔جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری 2۔ منصوبہ بندی و ترقیات |
8 |
بدھ 25۔اکتوبر2017 |
1۔ محنت و انسانی وسائل 2۔خزانہ |
9 |
جمعرات 26۔اکتوبر2017 |
1۔ سکولز ایجوکیشن 2۔ مال (بورڈ آف ریونیو) |
10 |
جمعتہ المبارک 27۔اکتوبر2017 |
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر |
11 |
پیر 30۔اکتوبر2017 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(عرفان یوسف ساہی )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)