Allotment of Question Days for 23rd Session
23واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
حافظ محمد شفیق عادل
قائمقام سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر:ص الف پ /ش س۔(6)/14/5282
مورخہ 15 اگست 2016
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزپیر 22۔اگست 2016ءسےشرو ع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر 22اگست 2016 |
1۔ سوشل ویلفیئرو بیت المال 2۔ منصوبہ بندی و ترقیات |
2 |
منگل 23اگست 2016 |
1۔ جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری 2۔ آبپاشی |
3 |
بدھ 24اگست 2016 |
1۔ زراعت 2۔ اطلاعات و ثقافت 3۔ امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ |
4 |
جمعرات 25اگست2016 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
5 |
جمعتہ المبارک 26اگست 2016 |
مال و کالونیز(بورڈ آف ریونیو) |
6 |
پیر29اگست 2016 |
1۔ اوقاف 2 ۔تحفظ ماحول 3۔ کان کنی و معدنیات |
7 |
منگل 30اگست 2016 |
سکولز ایجوکیشن |
8 |
بدھ 31اگست 2016 |
ہاؤسنگ ، شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
9 |
جمعرات یکم ستمبر 2016 |
1۔ ہائر ایجوکیشن 2۔ آبکاری و محصولات |
10 |
جمعتہ المبارک 2ستمبر2016 |
1۔ صنعت ،تجارت وسرمایہ کاری 2۔ یوتھ آفیئر زسپورٹس، آثارقدیمہ اورسیاحت |
11 |
پیر 5ستمبر2016 |
صحت |
12 |
منگل6ستمبر2016 |
1۔ مواصلات وتعمیرات 2۔ خوراک 3۔ انسانی حقوق و اقلیتی امور |
13 |
بدھ 7ستمبر2016 |
1۔امداد باہمی 2۔ محنت و انسانی وسائل 3۔ پاپولیشن ویلفیئر |
14 |
جمعرات 8ستمبر2016 |
1۔ خواندگی اورغیررسمی بنیادی تعلیم 2۔پبلک پراسیکیوشن 3۔ قانون و پارلیمانی امور |
15 |
جمعتہ المبارک 9ستمبر2016 |
1۔ خزانہ 2۔ زکٰوة و عشر 3۔ترقی و خواتین |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
خالدمحمود
ڈپٹی سیکرٹری (قانون سازی)