2nd Revised Allotment of Question Days for 19th Session
19واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
نظرثانی شدہ
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/977
مورخہ 10 فروری 2016
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر:ص الف پ /ش س ۔(6)/14/947مورخہ 8فروری 2016کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعتہ المبارک 29۔جنوری 2016ءسےشرو ع ہونے والےرواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل نظر ثانی شدہ پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
بدھ 10فروری2016 |
صحت |
2 |
جمعرات 11فروری2016 |
ہاؤسنگ ،شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
3 |
جمعتہ المبارک 12فروری2016 |
داخلہ |
4 |
پیر 15فروری 2016 |
1۔ آبپاشی 2۔ ٹرانسپورٹ |
5 |
منگل 16فروری2016 |
1۔ جیل خانہ جات 2۔ سپیشل ایجوکیشن |
6 |
بدھ 17فروری2016 |
1۔ سماجی بہبود و بیت المال 2۔ بہبود آباد ی |
7 |
جمعرات 18فروری2016 |
1۔ محنت وانسانی وسائل 2۔ اطلاعات و ثقافت |
8 |
جمعتہ المبارک 19فروری2016 |
1۔ امداد باہمی 2۔ زکوٰة وعشر |
9 |
پیر22فروری2016 |
1۔ خوراک 2۔ ترقی خواتین |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)