Notification Detail

Print

2nd October 2015  |  نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/6597

Allotment of Question Days for 17th Session

17واں اجلاس                                   فون نمبر99204252

صوبائی اسمبلی پنجاب

تقدیم فائق

منجانب

        حافظ محمد شفیق عادل  

قائم مقام سیکرٹری

بخدمت

       وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب

      2۔ جملہ  پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب

      3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب

      4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب

      نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/6597

      مورخہ    02اکتوبر2015

موضوع:   اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین

محترمی!

      حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروز بدھ مورخہ07اکتوبر2015سےشروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کےاجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات  سے  متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔

نمبر شمار

دن مع تاریخ

        محکمہ جات

1

بدھ7اکتوبر2015

صحت

2

جمعرات 8اکتوبر2015

خوراک

3

جمعتہ المبارک 9 اکتوبر2015

1۔ جیل خانہ جات      2۔ تحفظ ماحول

4

پیر12۔ اکتوبر2015

1۔ امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ

2۔ یوتھ آفیئرز، سپورٹس، آثار قدیمہ اور سیاحت

5

منگل13اکتوبر2015

1۔ زراعت 2۔ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری

6

بدھ 14 اکتوبر2015

مواصلات و تعمیرات

7

جمعرات 15 اکتوبر2015

1۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن 2۔ خزانہ

8

جمعتہ المبارک 16 اکتوبر2015

مال و کالونیز (بورڈ آف ریونیو)

         اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ  جات  کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔

(زاہد حسین بٹ)

 اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)