Revised Allotment of Question Days for 13th Session
13واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
مزید پروگرام
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/
مورخہ 31 مارچ 2015ء
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر:ص الف پ /ش س ۔(6)/14/2099مورخہ 26۔ مارچ 2015کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب قائم مقام سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت جاری اجلاس کےدوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل مزید پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
بدھ یکم اپریل 2015 |
1۔محنت وانسانی وسائل 2۔ترقی خواتین |
2 |
جمعرات 2۔اپریل 2015 |
مواصلات و تعمیرات |
3 |
جمعتہ المبارک 3۔اپریل 2015 |
داخلہ |
4 |
پیر6۔ اپریل 2015 |
سکولز ایجوکیشن |
5 |
منگل 7۔ اپریل 2015 |
زراعت |
6 |
بدھ 8۔ اپریل 2015 |
ہاؤسنگ وشہری ترقی |
7 |
جمعرات 9۔ اپریل 2015 |
آبپاشی |
8 |
جمعتہ المبارک 10 ۔ اپریل 2015 |
صحت |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)