Allotment of Question Days for 12th Session
بارہواں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/850
مورخہ 04 فروری 2015
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب قائم مقام سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروز منگل مورخہ 10فروری 2015سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
منگل 10فروری 2015 |
لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ |
2 |
بدھ 11فروری 2015 |
1۔ ٹرانسپورٹ 2۔ منصوبہ بند ی و ترقیات |
3 |
جمعرات 12فروری 2015 |
سماجی بہبود و بیت المال |
4 |
جمعتہ المبارک 13فروری 2015 |
1۔خوراک 2۔صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری |
5 |
پیر 16فروری2015 |
1۔ اوقاف 2۔ انسانی حقوق و اقلیتی امور |
6 |
منگل 17فروری 2015 |
1۔ امداد باہمی 2۔ ایس اینڈ جی اے ڈی |
7 |
بدھ 18فروری2015 |
مواصلات وتعمیرات |
8 |
جمعرات 19فروری 2015 |
صحت |
9 |
جمعتہ المبارک 20فروری 2015 |
داخلہ |
10 |
پیر23فروری 2015 |
سکولز ایجوکیشن |
11 |
منگل 24فروری 2015 |
ہاؤسنگ وشہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
12 |
بدھ 25فروری 2015 |
مال و کالونیز(بورڈ آف ریونیو) |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)