Revised Allotment of Question Days for 10th Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
نظرثانی شدہ
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/5450
مورخہ 17۔اکتوبر 2014ء
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر:ص الف پ /ش س ۔(6)/14/5348مورخہ 14۔اکتوبر 2014کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزپیرمورخہ 20۔اکتوبر 2014ءسےشرو ع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل نظرثانی شدہ پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر20اکتوبر 2014 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
2 |
منگل 21اکتوبر2014 |
1۔خزانہ 2۔امداد باہمی 3 ۔ اطلاعات و ثقافت |
3 |
بدھ22اکتوبر2014 |
ٹرانسپورٹ |
4 |
جمعرات 23اکتوبر2014 |
خوراک |
5 |
جمعتہ المبارک24اکتوبر2014 |
اوقاف |
6 |
پیر 27اکتوبر 2014 |
ایس اینڈ جی اے ڈی |
7 |
منگل 28اکتوبر2014 |
زکٰوة وعشر |
8 |
بدھ 29اکتوبر2014 |
مواصلات وتعمیرات |
9 |
جمعرات 30اکتوبر 2014 |
صحت |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)