Allotment of Question Days for 10th Session
دسواں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/5348
مورخہ 14۔اکتوبر 2014
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروز پیر مورخہ 20۔اکتوبر2014سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر20اکتوبر 2014 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
2 |
منگل 21اکتوبر2014 |
1۔خزانہ 2۔امداد باہمی 3 ۔ اطلاعات و ثقافت |
3 |
بدھ22اکتوبر2014 |
ٹرانسپورٹ |
4 |
جمعرات 23اکتوبر2014 |
ایس اینڈ جی اے ڈی |
5 |
جمعتہ المبارک24اکتوبر2014 |
داخلہ |
6 |
پیر 27اکتوبر 2014 |
خوراک |
7 |
منگل 28اکتوبر2014 |
اوقاف |
8 |
بدھ 29اکتوبر2014 |
زکٰوة وعشر |
9 |
جمعرات 30اکتوبر 2014 |
مواصلات وتعمیرات |
10 |
جمعتہ المبارک 31اکتوبر2014 |
آبپاشی |
11 |
پیر 3نومبر2014 |
صحت |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)