Allotment of Question Days for 4th Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
قائم مقام سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
3۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س /13/06/5056
مورخہ 7۔ اگست 2013
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزپیرمورخہ 12۔ اگست 2013سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر12اگست 2013 |
اوقاف و مذہبی امور |
2 |
منگل 13اگست 2013 |
صحت |
3 |
جمعرات 15اگست 2013 |
مواصلات وتعمیرات |
4 |
جمعتہ المبارک 16اگست2013 |
صنعت ،تجارت اور سرمایہ کاری |
5 |
پیر19اگست 2013 |
جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری |
6 |
منگل 20اگست 2013 |
ہائر ایجوکیشن |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)