Allotment of Question Days for 31st Session (Revised)
صوبائی اسمبلی پنجاب
ترمیم شدہ پروگرام
منجانب
محمد خان بھٹی
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزراصاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ،حکومت پنجاب
3۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18//ٍ2434
مورخہ 05مئی 2021
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر :ص الف پ /ش س ۔(6)18/2346مورخہ 03مئی 2020کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت رواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل تر میم شدہ پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعرات 6مئی 2021 |
جیل خانہ جات |
2 |
جمعتہ المبارک 7مئی 2021 |
کان کنُی ومعدنیات |
3 |
پیر 10مئی 2021 |
خوراک |
4 |
منگل 11مئی 2021 |
ہاؤسنگ،شہری ترقی وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(محمد اشفاق)
سپرنٹنڈنٹ (سوالات)