Allotment of Question Days for 34th Session (Revised)
34واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
ترمیم شدہ پروگرام
منجانب
محمد خان بھٹی
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزراصاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ،حکومت پنجاب
3۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18//ٍ3840
مورخہ 09 جولائی 2021
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر :ص الف پ /ش س ۔(6)18/3807مورخہ 08جولائی 2021کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت رواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل تر میم شدہ پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر12جولائی 2021 |
داخلہ |
2 |
منگل 13جولائی 2021 |
ترقی خواتین |
3 |
بدھ 14جولائی 2021 |
لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن |
4 |
جمعرات15جولائی 2021 |
سماجی بہبود وبیت المال |
5 |
جمعتہ المبارک 16جولائی 2021 |
صنعت ،تجارت وسرمایہ کاری |
6 |
پیر 19جولائی 2021 |
جنگلات ،جنگلی حیات وماہی پروری |
7 |
منگل 20جولائی 2021 |
خوراک |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(محمد اشفاق)
سپرنٹنڈنٹ (سوالات)