2nd January 2009
Congratulation of Mr. Speaker Rana Muhammad Iqbal Khan to the newly elected members and governing body of Press Club Lahore
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 02جنوری 2009
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے سپیکرنے اپنے تحریری پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ پریس کلب لاہورکے نو منتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین محنت‘ لگن اور خلوص نیت سے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اوراپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت اور پریس کے ما بین دوستانہ ماحول پیدا کرکے پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607