Participation of Mr. Speaker as Special Guest in the Inaguration ceremony of Annual Sports Day of Yousaf School System in Punjab Stadium
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 27 نومبر2008
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب سٹیڈیم میں یوسف سکول سسٹم کے سالانہ سپورٹس ڈے کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انکی اچھی تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے یہ ہمارے آنے والے کل کے وارث ہیں انہیں ایسی تربیت دینی ہو گی جس سے یہ وطنِ عزیز کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں ۔بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں والدین اور اساتذہ کو ان سے شفقت اور محبت کا سلوک کرنا چاہیے ان کونصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی تربیت بھی دی جائے تا کہ اچھے انسان بن سکیں اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے تعلیم کے میدان میں حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کہ شعبہ میں جس انداز میں وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف دلچسپی لے رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی محنتی طلباء کے لیے وظائف اور فرض شناس اساتذہ کے لیے خصوصی ایوارڈ مقرر کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے۔
قبل ازیں سپیکر پنجا ب اسمبلی جب جائے تقریب پر پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیاسکول کے بچے اور بچیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔تقریب کی میزبانی کے فرائض سکول کی پرنسپل مہہ جبیں نے انجام دیے جبکہ اس موقع پرسکول کے اساتذہ ‘کثیر تعداد میں بچوں کے والد ین اور دیگرمعروف سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607