Press Release Details

Print

12th March 2024

Press Release (12-03-2024)

سیکرٹری پنجاب اسمبلی

پریس ریلیز 

12مارچ 2024

سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب سے پریس گیلری کے وفد  نے صدر پریس گیلری اخلاق باجوہ  کی سربراہی میں سیکرٹری آفس میں ملاقات کی۔وفد میں سیکرٹری پریس گیلری حسان احمد، شیخ عدنان، ابراہیم لکی، عباس نقوی، لیاقت انصاری، اعظم ملک، حافظ نعیم، سہیل بلوچ، مقصود خالد، چوہدری آصف اقبال سمیت دیگر شریک تھے۔ ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری  عامر حبیب نے صحافیوں  کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری چودھری عامر حبیب نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں صحافی دوست سپیکر ہیں۔صحافی برادری کو پنجاب اسمبلی میں تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس گیلری کو پنجاب اسمبلی میں کمرہ آلاٹ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر ملک محمد احمد خان نے میڈیا کیمپ میں ائرکنڈیشن مارکی فوری تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس موقع پر صدر پریس گیلری اخلاق باجوہ نے سپیکر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ملک خلیل احمد اور سٹاف آفیسر ٹو سپیکر عماد حسین بھلی بھی موجود تھے۔

 

) راؤ ماجدعلی (

آفیسر تعلقات عامہ برائے سپیکر پنجاب اسمبلی

03008811898

04299200310