Press Release
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/19/18
لاہور۔(پریس ریلیز)14مارچ 2019
پنجاب اسمبلی اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(SSDO)کے مابین موثر قانون سازی کے لیے ریسرچ اور ٹریننگ کے معاہدے پر دستخط
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ جبکہ ڈائریکٹرسید کوثر عباس نے SSDOکی نمائندگی کی۔
آ ج پنجاب اسمبلی اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) کے مابین ممبران اسمبلی کے لیے موثر قانون سازی سے متعلق ریسرچ اور ٹریننگ کے معاہدہ پر دستخط کئے گئے ،معاہدہ کی تقریب پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم (A)میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی، ڈائریکٹر SSDOسید کوثر عباس، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک، سپیشل سیکرٹری اسمبلی علی عمران رضوی ، ڈائریکٹر انفرمیشن ٹیکنالوجی پنجاب اسمبلی طارق محمود اور ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے شرکت کی۔تقریب میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے اسمبلی کی نمائندگی کرتے ہوئے معاہدہ پر دستخط کیے جبکہ ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے SSDOکے نمائندہ کے طور پر معاہدہ پر دستخط کیے۔ معاہدہ کے مطابق SSDO ممبران اسمبلی کو انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے بنائے گئے قومی ایکشن پلان سے متعلق بنائے گئے قوانین سے آگاہی فراہم کرے گی ۔SSDO اس سلسلہ میں مزید ریسرچ کی سہولت بھی میسر کرے گی، اس کے علاوہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (SDG)، اراکین پنجاب اسمبلی کے تعاون سے باالخصوص بچوں کے حقوق ، کم عمری کی شادیاں، انسانی سمگلنگ ، یوتھ ڈویلپمنٹ ، قانون کی حکمرانی ، پولیس ریفارمز ، شفافیت اور معلومات تک رسائی کا حق، ماحولیاتی تبدیلی اور آبی وسائل سے متعلق ریسرچ اور ٹریننگ کی سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ کو ثر عباس نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو بہتر قانون سازی کے لئے ریسرچ کی معاونت کی ضرورت ہے ا ور اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایس ڈی او ممبران اسمبلی کو معاونت فراہم کرے گی۔سیکرٹری محمد خاں بھٹی نے SSDOکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
0300-4284607