27th March 2019
Press Release of Mr. Speaker
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/19/20
لاہور۔(پریس ریلیز)27مارچ 2019
آج پنجاب اسمبلی میں ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹیI-کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کی۔ ڈی پی سی کی میٹنگ پنجاب اسمبلی کے آفیسر عامر حبیب کی طرف سے پنجاب سروس ٹربیونل میں فائل کی گئی اپیل نمبر 202/2013کی civil miscellaneousدرخواست پر پنجاب سروس ٹربیونل کے آرڈر پر عمل درآمد کرنے کے لیے منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے متفقہ فیصلے کے مطابق سروس ٹربیونل کے عامر حبیب کو ترقی د ے کر سپیشل سیکرٹری بنا دیا گیا۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
0300-4284607