Press Release of Mr. Speaker
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/19/19
لاہور۔(پریس ریلیز)27مارچ 2019
حکمرانوں کی نیت اور سوچ اچھی ہو، جیسے عمران خان کی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی
وزارت اعلیٰ کے دورمیں ہم نے ادویات فری کیں۔ میٹرک تک تعلیم فری کی ۔بچوں میں کتابیں اور یونیفام فری تقسیم کئے۔ ہماری شروع کی ہوئی ا یمرجنسی ریسکیو 1122 سروس ، سات منٹ میں مدد کے لیے پہنچتی ہے۔ محنت اور کوشش سے عوام کے دل جیتے ہیں۔ اب تک 16بل پاس کر پنجاب اسمبلی نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے زیادہ قانون سازی کی ہے۔ ملک میں امن و امان قائم کرنا اور عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔نوجوان پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں کا سیاست میں مثبت کردار پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی پلڈیٹ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نیت اور سوچ اچھی ہو، جیسے عمران خان کی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے۔ عوام کی خدمت کو ہمیشہ عبادت سمجھا ہے۔وزارت اعلیٰ کے دورمیں ہم نے ادویات فری کیں۔ میٹرک تک تعلیم فری کی ۔بچوں میں کتابیں اور یونیفام فری تقسیم کئے۔ ہماری شروع کی ہوئی ا یمرجنسی ریسکیو 1122 سروس ، سات منٹ میں مدد کے لیے پہنچتی ہے۔ ہم نے محنت اور کوشش سے عوام کے دل جیتے ہیں۔ اب تک 16بل پاس کر کے پنجاب اسمبلی نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے زیادہ قانون سازی کی ہے۔ ملک میں امن و امان قائم کرنا اور عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔ نوجوان پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں کا سیاست میں مثبت کردار پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احمد بلال محبوب کی سربراہی میں آئے ہوئے پلڈیٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی ، جمعیت علماء اسلام(ف) ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے نوجوان سیاسی کارکن شامل تھے۔اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی ، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک ، رضوان ممتازعلی میڈیا ایڈوائزر پاکستان مسلم لیگ اور سید شاکر حسین شاہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے وزارت اعلیٰ کے دور میں نابینا افراد کے لیے لاہور اور بہاولپور میں 2کالج بنوائے ۔ ایجوکیشن کا بجٹ دوگنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی سیاسست کا آغاز لوکل باڈیز سے کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ہماری کولیشن گورنمنٹ ہے۔ ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔ میں نے جنوبی پنجاب کے مسائل کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔سپیکر نے کہا کہ ملتان میں برن یونٹ اور تمام سہولتوں سے آراستہ امراض دل کا ہسپتال بنوایا۔ جنوبی پنجاب کے عوام مجھ سے خوش تھے اس لیے اس دور میں کبھی الگ صوبے کا مطالبہ نہ کیا گیا۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
0300-4284607