Press Release Details

Print

13th March 2019

Press Release of Mr. Speaker

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/19/16

لاہور۔(پریس ریلیز)13مارچ 2019

 

جہالت، پسماندگی اور غربت ختم کرنے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی وزیراطلاعات صمصام بخاری سے ملاقات میں گفتگو

 

                         سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سید صمصا م علی شاہ بخاری نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہالت، پسماندگی اور غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت، تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو عوام او ر ملک کی ترقی کیلئے قانون سازی میں بھرپور حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کان کنی و معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔

 

) عبد القہار راشد (

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

0300-4284607