Press Release
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/19/15
لاہور۔(پریس ریلیز) 08مارچ2019
ملکی تعمیر و ترقی میں صحافیوں کا بڑا کلیدی کردار ہے۔ میڈیا نے ہمیشہ حکومت کی رہنمائی کی ہے۔ پنجاب اسمبلی، میڈیاملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔کمیٹی کی شفارشات سپیکر چودھری پرویز الہٰی کے علم میں لائیں گے اور پھر کمیٹی کی سفارشات ایوان کی منظوری کے بعد میڈیا مالکان تک پہنچا نا چاہتے ہیں۔ وزیر قانون محمد بشارت راجہ
امید ہے کہ کمیٹی کی سفارشات کو ایوان اتفاق رائے سے منظور کر ے گا۔ صوبائی وزیر پبلک پراسکیشن چودھری ظہیر الدین
بہتر ہوتا اگر آج کی میٹنگ میں میڈیا مالکان کو بھی بلایا جاتا۔ رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو
Labour Lawsمیں میڈیا ملازمین سے متعلق لازء بھی شامل ہونے چاہیئیں ۔ ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک
میڈیا ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی خواجہ نصیر
آج کل میڈیا انڈسٹری بڑے شدید بحران سے گزر رہی ہے۔ میڈیا ملازمین سینٹ اور نیشنل اسمبلی سمیت تمام فورمز پر اپنے حقو ق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری
15، 20سال کی خدمات کے باوجود بغیر نوٹس کے ملازمین کو فارغ کر دیا جاتا ہے۔ زاہد عابد سیکرٹری لاہور پریس کلب
میڈیا کے نمائندوں سے مل کر ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے سفارشات مرتب کریں گے۔ ڈی جی پی آر امجد بھٹی
صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہاہے کہ ملکی تعمیر و ترقی میں صحافیوں کا بڑا کلیدی کردار ہے۔ میڈیا نے ہمیشہ حکومت کی رہنمائی کی ہے۔ پنجاب اسمبلی، میڈیاملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔کمیٹی کی شفارشات سپیکر چودھری پرویز الہٰی کے علم میں لائیں گے اور پھر کمیٹی کی سفارشات ایوان کی منظوری کے بعد میڈیا مالکان تک پہنچا نا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نمبر 5کو چیئر کرتے ہوئے کیا۔ آج پنجاب اسمبلی کی تشکیل کردہ سپیشل کمیٹی نمبر 5کا اجلاس اسمبلی چیمبر زمیں منعقد ہوا ۔ جس کے کنویئیر صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر پبلک پراسکیشن چودھری ظہیرالدین ، رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو ، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک، ڈی جی پی آر امجد بھٹی ، لاہور پریس کلب کے صدر محمد ارشد انصاری ، لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاھد عابد ، پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے صدر خواجہ نصیر اور سیکرٹری پریس گیلری کمیٹی علی اقبال نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ یہ کمیٹی حکومت کی نہیں ہے اس میں اپوزیشن کے ممبران بھی ہیں لہذا یہ پنجاب اسمبلی کی نمائندہ کمیٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ کا مقصد میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے مطالبات کے حل کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راجہ بشارت نے کہا کہ جمہوریت کو پروان چڑھانے میں صحافیوں کا بڑا کردار ہے۔ وزیر پبلک پراسیکشن چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ امید ہے اس کمیٹی کی سفارشات کو ایوان اتفاق رائے سے منظور کرلے گا۔ رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر آج کی میٹنگ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مالکان کو بھی بلایا جاتا، تا کہ ان کو بھی سنا جا سکتا۔ صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی خواجہ نصیر نے کہا کہمیڈیا ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ لاہور پریس کلب کے صدر محمد ارشد انصاری نے کہا کہ آج کل میڈیا انڈسٹری شدید بحران سے گزر رہی ہے ۔میڈیا ملازمین سینٹ اور نیشنل اسمبلی سمیت تمام فورمز پر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور جگہ جگہ احتجاج ہو رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ایوان کی کمیٹی تشکیل دینے پر سپیکر چودھری پرویز الہی کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاھد عابد نے کہا کہ حکومت کی طرف سے میڈیا مالکان کو اشتہارات کی ادائیگی، ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے سے مشروط کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اداروں کو پیسے مل جاتے ہیں مگر وہ ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتے ۔15، 20سال کی خدمات کے باوجود ملازمین کو بغیر نوٹس کے فارغ کر دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی پی آر امجد بھٹی نے کہا کہ حکومت میڈیا ملازمین کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ان کی شکایات کے ازالہ کے لیے سفارشات مرتب کریں گے۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
موبائل نمبر:0300-4284607