Press Release of Mr. Speaker
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/19/21
لاہور۔(پریس ریلیز)29مارچ 2019
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹیII- کا ابتدائی اجلاس مورخہ27تا 29 مارچ 2019 منعقد ہوا جس میں اسمبلی سیکریٹریٹ ، محکمہ خزانہ اور آڈٹ کے مختلف محکمہ جات کی جانب سے اپنے functionsکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سید یاورعباس بخاری چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے تمام حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو جماعتی وابستگی سے بالا تر ہو کر برابری کی بنیاد پر ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی اور کمیٹی کو موثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری محنت اور ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کریں گے کیونکہ وہ اپنے محترم نانا حضرت محمد ﷺ کو جواب دہ ہیں۔اس موقع پر کمیٹی نے گزشتہ پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹوکے فیصلوں اور سفارشات پر عمل درآمد میں تاخیرپر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے AG Office اور آڈٹ کی خالی آسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کی ہدایت کی۔ دوران بریفنگ، کمیٹی نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی میں تاخیر پربرہمی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں محکمہ خزانہ اور AG Officeکو تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے محکمہ آڈٹ کو ہدایت کی کہ سرکاری محکموں میں بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے جلد از جلد سفارشات مرتب کی جائیں۔ مزید برآں کمیٹی نے پولیس و یلفیئر فنڈز سمیت چند محکموں کی جانب سے آڈٹ کرانے سے انکار پر شدید تحفضات کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ پنجاب حکومت کے ذمہ داران کو جلد طلب کر کے تمام محکموں کو آڈٹ کرانے کا پابند کیا جائے گا۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
0300-4284607