Press Release of Mr. Speaker
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/19/13
لاہور۔(پریس ریلیز) 26فروری2019
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے یورپی یونین کے پروجیکٹ "صوبائی"کی ٹیم نے کرسٹوفر شیلڈز کی سربراہی میں سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ "صوبائی"کی ٹیم نے سپیکر کو موثر قانون سازی کے لیے اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کی تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے سے آگاہ کیا۔ سپیکر نے کرسٹوفر شیلڈز اور صوبائی کی ٹیم کو بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے قانون سازی کے عمل میں صوبائی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کرسٹوفر نے صوبائی کی سرپرستی اور تعاون کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون بشارت علی راجہ، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک، صوبائی کی نمائندہ آصفہ خان اور نادیہ بتول بھی موجود تھے۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
موبائل نمبر:0300-4284607