Press Release of Mr. Speaker
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/19/12
لاہور۔(پریس ریلیز)20فروری 2019
آج سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خاں نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی اور پروڈکشن آرڈرزجاری کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز چودھری پرویز الٰہی نے نیب حکام کو ہدایات جاری کی تھیں کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ان کی تحویل میں اراکین اسمبلی عبدالعلیم خاں اورخواجہ سلمان رفیق کو 20فروری 2019کو اسمبلی چیمبر میں پیش کیا جائے۔عبدالعلیم خاں سے ملاقات کے موقع پر سپیکر چیمبر میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری ، صوبائی وزیر قانون بشارت علی راجہ، صوبائی وزراء عمار یاسر اور چودھری ظہیر الدین بھی موجود تھے۔بعدازاں عبدالعلیم خاں اورخواجہ سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750