Press Release of Mr. Speaker
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/19/11
لاہور۔(پریس ریلیز)19فروری 2019
عبد العلیم خاں اور خوا جہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی
بطور سپیکر، اسمبلی کے استحکام کے لیے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے جس کے لیے میں دل و جان سے کوشاں
رہوں گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے نیب کی تحویل میں دو اراکین اسمبلی عبدا لعلیم خاں (PP-158) اور خواجہ سلمان رفیق (PP-157) کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے قواعدو انضباط کار پنجاب اسمبلی بابت 1997کے قاعدہ 79Aکے تحت نیب کی تحویل میں دونوں اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز 20فروری 2019 سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کئے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے چیئر مین نیب کو تحریری آرڈرز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی کو 20فروری 2019کو صبح 9:00بجے اسمبلی چیمبر میں پیش کیا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بطور سپیکر، اسمبلی کے استحکام کے لیے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے جس کے لیے میں دل و جان سے کوشاں رہوں گا۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
0300-4284607