Press Release of Mr. Speaker
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/19/22
لاہور۔(پریس ریلیز)03اپریل 2019
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں فنانس کمیٹی کے ممبران جناب راجہ یاور کمال خان، جناب مظفر علی شیخ، جناب شجاعت نواز، جناب رئیس نبیل احمد، جناب کاشف محمود، میاں طارق عبداللہ ، جناب مخدوم ھاشم جواں بخت (وزیر خزانہ) اورسیکرٹری خزانہ نے شرکت کی- کمیٹی کو بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 87جسے آرٹیکل 127کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے کے تحت اسمبلی ملازمین کی ServicesکوRegulate کرنے کے لیے The Provincial Assembly of the Punjab Secretariat Services Act 2019پاس کرلیا ہے- اس قانون کے سیکشن 26کے تحت The Provincial Assembly of the Punjab Secretariat (Services) Rules 2019کا مسودہ فنانس کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا ۔جسے کمیٹی نے سیر حاصل بحث کے بعدمتفقہ طور پر منظور کر لیا - اس موقع پر فنانس کمیٹی کے ممبر جناب مظفرعلی شیخ نے Table Motionپیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا جس کے تحت کمیٹی نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو جو کہ اپریل 2012سے گریڈ21میں کام کررہے ہیں کو گریڈ22دینے کی منظوری دی- محمد خان بھٹی 2007میں سپیشل سیکرٹری گریڈ 20کے عہدے پر تعینات ہوئے، مارچ 2008میں سیکرٹری اسمبلی گریڈ20تعینات ہوئے اور اب گزشتہ 7 سال سے گریڈ 21میں کام کر رہے ہیں-
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
0300-4284607