Press Release Details

Print

17th January 2019

Meeting of Speaker, Punjab Assembly with Alexendar John, Ex-Bishop of Lahore in Assembly Chambers

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/19/05

لاہور۔(پریس ریلیز)17جنوری 2019

 

پاکستان کی سلامتی ‘ ترقی‘ خوشحالی اور امن کے لیے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔چودھری پرویز الٰہی

مسیحی برادری کی ملک میں بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں

سپیکر پنجاب اسمبلی کی سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان سے گفتگو

الیگزینڈر جان ملک نے سپیکرکو اپنی کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔

 

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان ملک نے اسمبلی میں ملاقات کی اوراپنیMy Pakistan "Story of A Bishop" پیش کی۔ ملاقات کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہپاکستان کی سلامتی ‘ ترقی‘ خوشحالی اور امن کے لیے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ مسیحی برادری نے ہر مشکل گھڑی میں ایثاراورقربانی کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ملک میں بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی پاکستان کو درپیش خطرات اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقلیتیں بھی ہمارے ساتھ صف آراء ہیں اور ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم سب ملکر ایک قوم ہو کر اس پاک سرزمین کو قائداعظم کے خواب کے مطابق استوار کریں گے۔سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان ملک نے پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق ہونے والی قانون سازی کو سراہا۔                                     

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

0300-4284607