Press Release Details

Print

8th February 2019

Press Release of Mr. Speaker

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/19/10

لاہور۔(پریس ریلیز) 08فروری2019

 

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے اعزاز میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں سابق ایم این اے، سابق ضلع ناظم وھاڑی چودھری نذیر احمد جٹ نے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اورچودھری راسخ الٰہی نے بھی سپیکر کے ہمراہ عشائیہ میں شرکت کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے چودھری نذیر جٹ کی سیاست کے لیے خدمات کو سراھا۔بعد ازاں چودھری نذیر احمد جٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔چودھری پرویز الٰہی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے آج کل سعودی عرب کے دورہ پر ہیں۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607