Press Release Details

Print

27th August 2018

Press Release 27-08-2018

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/42

لاہور۔(پریس ریلیز) 27اگست 2018

کفایت شعاری اور سادگی کے مشن کو عملی جامہ پہنا نے میں حکومت کی مدد کریں گے۔ محنت ، دیانتداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔انتظامیہ دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائے۔ کام چوری بری عادت ہے۔ محنت سے کام کر کے اس ادارے کا نام روشن کریں۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی کا اسمبلی افسران سے خطاب

 

سیکرٹری پنجا ب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے آج پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسمبلی کے مختلف شعبہ جات کے انچارج صاحبان سے ملاقات کی اس موقع پر ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک ، سپیشل سیکرٹری عارف شاہین اور علی عمران رضوی بھی موجود تھے۔ سینئر اسٹیٹ آفیسر عاصم نواز چیمہ ، شعبہ آئی ٹی کے ایڈمنسٹریٹر طارق محمود، شعبہ رپورٹنگ کے انچارج عمر دراز، سینئرریسرچ آفیسر محبت شجاع رانا اور دیگر افسران نے اپنے اپنے شعبہ سے متعلق سیکرٹری اسمبلی کو بریفنگ دی۔ افسران نے سرکاری امور کی انجام دہی میں در پیش مشکلات بھی بیان کیں جن کے حل کے لیے محمد خاں بھٹی نے فوری طور پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کو ہدایات دیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد خاں بھٹی نے کہا کہ محنت ، دیانتداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ محمد خاں بھٹی نے کہا کہ محنتی افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں۔ انہوں ہدایات جاری کیں کہ انتظامیہ دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ میرا اور آپ کا اعتماد کا رشتہ ہے یہ بحال رہنا چاہیے۔ جو ملازمین کام کریں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ کام چوری بری عادت ہے۔ محنت سے کام کر کے اس ادارے کا نام روشن کریں۔ سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کروں گا۔ قواعد و ضوابط کی پابندی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔محمد خاں بھٹی نے اسمبلی ملازمین کی محکمانہ ترقیوں کے حوالہ سے کہا کہ ترقیاں میرٹ پر ہونگی اور کبھی بھی کسی کا حق نہیں ماروں گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم کفایت شعاری اور سادگی کے مشن کو عملی جامہ پہنا نے میں حکومت کی مدد کریں گے۔

 

)عبدالقہار راشد(

فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750
موبائل نمبر 03004284607