Press Release Details

Print

4th October 2018

Press Release dated 04-10-2018

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/52      

            لاہور۔(پریس ریلیز)04 ا کتوبر 2018

کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اس لئے وہ بوکھلاہٹ میں شوشے چھوڑرہا ہے جب سے پاکستان بنا ہے بھارت پاکستان کے خلاف ہے۔ مگر پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے آگے بڑھ رہا ہے۔ عثمان بزدار نہایت سمجھدار، سوجھ بوجھ رکھنے والے اور کام کرنے والے وزیر اعلی ہیں۔ وہ کامیاب وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔بلدیاتی نظام بننے سے پہلے ہی احتجاج، سمجھ سے باہر ہے۔گزشتہ دور کے نااہل حکمران کی عیاشیوں اور نا عاقبت اندیشی کی وجہ سے وطن عزیز کا بچہ بچہ قرض میں جکڑا ہوا ہے۔عوام ملک لوٹنے والوں سے ملکی دولت واپس چاہتے ہیں۔ ہم ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔علم قوموں کی ترقی کا ضامن ہے۔ بچوں کو سستی اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا موجود ہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء کے فن پاروں کی نمائش کے موقع پر خطاب

                         سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہکشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اس لئے وہ بوکھلاہٹ میں شوشے چھوڑرہا ہے جب سے پاکستان بنا ہے بھارت پاکستان کے خلاف ہے۔ مگر پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے آگے بڑھ رہا ہے۔ عثمان بزدار نہایت سمجھدار، سوجھ بوجھ رکھنے والے اور کام کرنے والے وزیر اعلی ہیں۔ وہ کامیاب وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔بلدیاتی نظام بننے سے پہلے ہی احتجاج، سمجھ سے باہر ہے۔گزشتہ دور کے نااہل حکمران کی عیاشیوں اور نا عاقبت اندیشی کی وجہ سے وطن عزیز کا بچہ بچہ قرض میں جکڑا ہوا ہے۔عوام ملک لوٹنے والوں سے ملکی دولت واپس چاہتے ہیں۔ ہم ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا ء آرٹس کونسل لاہور میں یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء کی فن پاروں اور دستکاریوں کے نمونوں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بعد ازاں سپیکر نے یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ علم قوموں کی ترقی کا ضامن ہے۔ آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول سے ہی اقوام عالم کا مقا بلہ ممکن ہے۔ سپیکر نے کہا کہ بچوں کو سستی اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا موجود ہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ضلع گجرات معاشی و صنعتی حوالے سے ملک بھر میں ایک مقام و حیثیت رکھتا ہے۔ گجرات کے باسیوں اور ہونہار سپوتوں نے اپنی ذہانت و لیاقت کا لوہا دنیا بھر میں منوایاہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم تربیت کے جدیدترین تصورات کی تکمیل کے لیے ضلع گجرات میں جدید اہمیت کی حامل یونیورسٹی کا قیام ناگزیز تھا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو طویل سفر طے کر کے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے دو رداراز شہروں میں اپنی اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور سرچشمہ تعلیم سے فیض یا ب ہونے کے لیے مشکل سفر کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جس کی وجہ سے کئی والدین اپنی بچیوں کو دوسرے شہروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے نہیں بھیج سکتے تھے۔ اس ساری صورت حال کے پیش نظر انہوں نے یہاں پر یونیورسٹی آف گجرات کے قیام کی داغ بیل ڈالی۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آرٹ اور علم وفن کو دنیا کی تمام تہذیبوں میں ایک خاص مرکزیت حاصل رہی ہے۔ انہوں نے نمائش میں پیش کردہ طلباء کے فن کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کے ٹیلنٹ پر فخر ہے۔ حکومت نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے جامع پروگرام رکھتی ہے۔ بعدازاں یونیور سٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ضیاء قیوم نے سپیکر کو سو ینیئر بھی پیش کی۔

                                                                                                (عبد القہار راشد)

                                                                                                افسر تعلقات عامہ

                                                                        فون : 99200310-042-فیکس: 99204750-042

                                                                                     4284607 -0300