Press Release Details

Print

6th December 2017

Press Release of Mr. Speaker of dated 06-12-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/49ّّّ

لاہور۔(پریس ریلیز) 06 دسمبر 2017

حکومت پنجاب شعبہ حکمت کی ترقی کیلئے دوررس نتائج کے حامل اقدامات اور درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے پر عزم ہے۔پاکستان کے ہر شعبہ میں ترقی کا انقلاب حکومت کا مشن ہے ۔حکومت دن رات اس مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ چائنہ پاک اکنامک کاریڈور پاکستان کے لئے عظیم نعمت ہے اور یہ منصوبہ وطن عزیز کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائے گا ۔پاکستان کو ایک صحت مند ریاست بنانے کے لیے ،طب کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔یہ ایک مقدس شعبہ ہے۔طب کے شعبہ میں مسلمان سائنسدانوں کی خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا قومی طبی سیمینار کے کانووکیشن میں خطاب

 

     سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ شعبہ طب میں مسلمان سائنسدانوں کی خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں جن کے تجربہ سے استفادہ کر تے ہوئے حکماء انسانیت کی خدت کو عبادت سمجھتے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ امور انجام دیں حکومت پنجاب شعبہ حکمت کی ترقی کیلئے دوررس نتائج کے حامل اقدامات اور درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے بھی پر عزم ہے۔ انہوں نے یہ بات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اقبال آڈیٹوریم میں نیشنل کونسل فار طب کے زیراہتمام قومی طبی سیمینارسے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقبال ظفراور پاکستان طبیہ کالج فیصل آباد سے2016-17 میں طب کی تعلیم مکمل کرنے والے حکماء بھی موجود تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے طب کی تعلیم مکمل کرنے والے حکماء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ عملی زندگی کا آغاز قومی جذبے اور جانفشانی سے انجام دیتے ہوئے مریضوں کے بہترین علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ محنت کو اپنا شعار بنائیں اور اس مقدس شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور طب کے شعبہ میں امراض کی تشخیص کے لئے مزید تحقیق کا عمل جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاک اکنامک کاریڈور پاکستان کے لئے عظیم نعمت ہے اور یہ منصوبہ وطن عزیز کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے تاہم حکومت سمیت پاک آرمی اور سیکیورٹی فورسز اس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے ہر شعبہ میں ترقی کا انقلاب پنجاب حکومت کا مشن ہے جس کی تکمیل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کو دنیا بھر کے دورے کرائے۔انہوں نے دعاکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے اور وطن عزیز کو ترقی‘خوشحالی اور استحکام بخشے۔وائس چانسلر نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں طب کی تعلیم کے لئے شارٹ کورسز شروع کرانے کا ارادہ ہے جس کی بدولت اس شعبہ کی اہمیت میں اضافہ ہو گا ۔پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے محمد زبیر خالد نے حکماء کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے جس میں کسی لمحہ بھی کمی نہیں آنے دیں گے۔بعدازاں سپیکر پنجاب ا سمبلی نے پوزیشن ہولڈرز اور حکمت کی تعلیم مکمل کرنے والوں میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔   

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

042-99200310 042-99204750,

0300-4284607