Press Release Details

Print

19th November 2017

Press Release of Mr. Speaker of dated 19-11-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/48

لاہور۔ (پریس ریلیز) 19 نومبر 2017

سی پیک قدرت کی عظیم تعمت ہے۔ پاکستان اور خطہ کے دیگر ممالک عنقریب اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے طلباء کو انفرمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اساتذہ اپنے فرائض منصبی محنت خلوص اور دیانتداری سے سر انجام دیں۔ طلباء میں حکیم الامت علامہ ڈاکٹر امحمد اقبال کے افکار کر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں

نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ سے رھنمائی حاصل کر کے اساتذہ اچھے اور مہذب معاشرہ کی تکمیل کر سکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر

حکومت اردو زبان کو نافذکر کے آئینی تقاضے پورے کرے۔ پروفیسر رضون الحق اور دیگر مقررین کا

آٹھویں قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کانفرنس میں خطاب

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ سی پیک قدرت کی عظیم تعمت ہے۔ پاکستان اور خطہ کے دیگر ممالک عنقریب اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے طلباء کو انفرمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اساتذہ اپنے فرائض منصبی محنت، خلوص اور دیانتداری سے سر انجام دیں۔ طلباء میں حکیم الامت علامہ ڈاکٹر امحمد اقبال کے افکار کر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں تنظیم اساتذہ کے زیر اہتمام آٹھویں تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے مذید کہا کہ معیار تعلیم کی بلندی اور نئی نسل کی اچھی تربیت کے لئے اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔سرکاری اور تعلیمی ادارے مل کرملک وقوم کی خدمت کریں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ استاد معاشرے کے مستقبل کی صورت گری کرنے والا انجنیئر ہے۔ جوقومیں اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں سکول اور کالج کے اساتذہ کو مل کے بہت خوشی محسوس کرتا ہوں۔ سپیکر نے اردو زبان کے نفاذ کے حوالے سے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پہلے ہی اردو زبان نافذ ہے۔ اسمبلی اجلاس میں سپیکر کی اجازت کے بغیراردو کے علاوہ کسی اور زبان میں گفتگو نہیں کی جا سکتی۔کانفرنس میں پروفیسر ملک الطاف لنگڑیال نے نعت رسول مقبول ﷺپیش کی کانفرنس میں خطا ب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر عبدالرؤف ظفر نی" رسول کریم ﷺبحثیت معلم "کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ میں استاد کا کردار ایک قائد اور مربی کا ہوتا ہے۔ وہ بہترین شہری ہوتے ہوئے باشعور اور فرض شناس شہریوں پر مشتمل نئی نسل کی تیاری میں ہمہ تن محو رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی اعلی تربیت کی بدولت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کیا۔اساتذہ آپ ﷺ کی حیات طیبہ سے رھنمائی حاصل کر کے اچھے اور مہذب معاشرہ کی تکمیل کر سکتے ہیں۔پروفیسر رضوان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اردو زبان کو نافذ کر کے آئینی تقاضے پورے کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نصاب تعلیم کو مزید اسلامی بنایا جائے۔ کانفرنس میں پروفیسر ملک الطاف لنگڑیال نے کلام اقبال پیش کر کے شرکاء کے دلوں کو گرمایا۔ کانفرنس میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹرمیاں محمد اکرم نے اساتذہ کے مسائل پیش کئے اور ان کے حل کے لئے حکومت سے استدعا کی۔ کانفرنس میں ڈاکٹر شبیر منصوری ، احسن کلیم ، فضل عزیز اور ڈاکٹر مہر سعید اختر نے بھی خطاب کیا۔

    

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

042-99200310 , 042-99204750

0300-4284607