Press Release of Mr. Speaker of dated 10-05-2017
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/17/32
لاہور۔(پریس ریلیز)10مئی2017
قانون کی حکمرانی سے ہی معاشرے میں امن قائم ہو سکتاہے۔ جن معاشروں میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی، وہ کبھی مثالی معاشرے نہیں کہلا سکتے اور نہ ہی ایسے معاشرے ترقی کر سکتے ہیں۔ قانون کا احترام ہماری ذمہ داری ہے۔ قانون بلا تفریق سب کو حقوق مہیا کرتا ہے۔ قانون سے آگاہی اور اس کی عملداری کے لیے وکلاء کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وکلاءCanons of profession مد نظر رکھیں۔ رانا محمد اقبال خاں سپیکر پنجاب اسمبلی
سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ قانون کی تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قانون کا علم عوام میں شعور پیدا کرتا ہے۔ عوام میں قانون سے آگاہی اور اس کی عملداری کے لیے وکلاء کلیدی کردار ادا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراء ہال میں سکول آف لاء کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے مزید کہا کہ طلباء کو محنت کرنی چاہیے کہ محنت کے بغیر اعلیٰ تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔وکلاء، ججز اور عوام کی رہنمائی کرتے ہیں۔ وہ Canons of professionکو ہمیشہ مد نظر رکھیں ،پیسہ کمانے کی بجائے دیانتداری کو فوقیت دیں۔ ججز کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھا وکیل ہمیشہ عدالت میں ذمہ دارانہ اور مودبانہ رویہ اپناتا ہے۔اگر کسی جوڈیشل آفیسر کے فیصلہ یا رویہ سے آپ مطمئن نہ ہوں، تب بھی بے جا اور غیر مہذب تنقید مناسب نہیں، اس کے لیے proper فورم سے رجوع کرنا چاہیے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی سے ہی معاشرے میں امن قائم ہو سکتاہے۔ جن معاشروں میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی، وہ کبھی مثالی معاشرے نہیں کہلا سکتے اور نہ ہی ایسے معاشرے ترقی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہPractising Lawyersکے لیے لیگل سیمینارز، ریفریشرکورسز اور ورکشاپس منعقد ہونی چاہئیں۔ لاء ایجوکیشن میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔UK اور دیگر بین الاقوامی یونیورسٹیز کے لاء ایجوکیشن پروگریمز کو بھی ہمیں مد نظر رکھنا چاہیے۔بعد ازاں سپیکر نے پوزیشن ہولڈر لاء سٹوڈنٹس میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون ن نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
0300-4284607