Press Release of Mr. Speaker of dated 12-05-2017
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/17/33
لاہور۔(پریس ریلیز) 12مئی 2017
سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملے کی شدید مذمت مولانا عبدالغفور حیدری کے ڈرائیور اوردیگر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے مولانا عبدالغفور حیدری پرخودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں ان کے ڈرائیور اور دیگر قیمتی انسانی جانوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مزمو م مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں دہشت گردی کے خلاف پوری قوم برسر پیکار ہے۔ سپیکر نے اس سا نحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
0300-4284607