Press Release of Mr. Speaker of dated 05-04-2017
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/17/23
لاہور۔(پریس ریلیز) 05اپریل 2017
سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی بیدیاں روڈ پرخود کش حملے کی شدید مذمت ،
پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور دیگر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلیِ رنج و غم کا اظہار ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے بیدیا ں روڈ پرخودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور دیگر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مزمو م مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں دہشت گردی کے خلاف پوری قوم برسر پیکار ہے۔ سپیکر نے پاک فوج کے جوانوں پر حملے کو ملک میں جاری مردم شماری کے عمل اور دہشت گردی کے خلاف اپریشن کو سبوتاز کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔انہوں نے اس سا نحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
0300-4284607