Press Release of Secretary Assembly 11-06-2016
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/16/29
لاہور۔(پریس ریلیز) 11جون 2016
سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنیکہا کہ محنت ، دیانتداری ، لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اورسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔تمام ملازمین قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی پابندی کریں۔ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ13جون2016سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس کے بارے میں پنجاب اسمبلی کے افسران کو ہدایات دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہے ۔ صحافی حضرات اور دیگر سرکاری محکمہ جات کے اسمبلی بزنس سے متعلق افسران کا اسمبلی احاطہ میں داخلہ اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ سکیورٹی پاسزکے ذریعے ہو گا۔ اس موقع پر MPDDکے زیراہتمام ٹریننگ مکمل کرنے والے سپر نٹنڈنٹ ایڈمن نے پیڈاایکٹ (Punjab Employees Efficiency Discipline and Accountability Act) کے بارے اسمبلی سٹاف کو بریفنگ دی اور شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔قبل ازیں رائے ممتاز حسین بابر نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیواور اسمبلی افسران کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر مسجد کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ 23جون 2016تک مسجد کا ایک فلور مکمل کر لیا جائے گا۔ سیکرٹری اسمبلی نے انہیں ہدایت کی کہ 24جون 2016 کے جمعتہ المبارک کی نماز انشاء اللہ مسجد کے زیریں فلو ر پر اداکی جائے گی۔
)عبدالقہار راشد (
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750 موبائل نمبر0300-4284607