Press Release of Mr. Speaker 19-08-2016
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/16/38
لاہور۔(پریس ریلیز) 19 اگست 2016
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم "اے" میں 22اگست 2016کو2بجے منعقد ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیپیشنظر سکیورٹی کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اور دیگر سکیورٹی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سٹاف کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنا چاہیے ۔انہوں نے تنبہیہ کی کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی ۔ اسمبلی سٹاف اور میڈیا کے نمائندے اجلاس کے دوران اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ تعارفی کارڈ نمایاں طور پر آویزں رکھیں تا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون : 042-99200310 فیکس:042-99204750
0300-4284607