Press Release of Mr. Speaker 09-March-2016
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/16/08
لاہور (پریس ریلیز) 09 مارچ 2016
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے پاکستان میں ارجنٹائن کے سبکدوش ہونے والے سفیر روڈو لفو جے مارٹن سراویا ( a (Mr. Rodolfo J. Martin Saravi نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل ،اداروں کی مضبوطی ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ حکومت جہالت، پسماندگی،غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ، تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے جامع پروگرام پر عمل پیراہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کو خصوصی نمائندگی دی گئی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے استحکام کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ر انا محمد اقبال خاں نے کہا کہ تعلیم،صحت اور تجارتی شعبہ میں پاکستان اور ارجنٹائن کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی، سیاستدان، میڈیا اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔ روڈولفو جے مارٹن (Mr. Rodolfo J. Martin) نے کہا کہ وہ ارجنٹائن اورپاکستان کے مابین تجارتی شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ بعد ازاں سپیکر نے معزز مہمان کو اسمبلی شیلڈ بھی پیش کی ۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 99200310042
فیکس نمبر: 04292204750
موبائل نمبر: 03004284607