Press Release Details

Print

16th November 2015

Press Release of Mr. Speaker 16-Nov-2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

 PAP/PRO/SPEAKER/15/39

لاہور (پریس ریلیز)16 نومبر 2015

پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو تعلیم اور

دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ رانا محمد اقبال خاں

ہم سب کوذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان کی خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔سپیکر پنجاب اسمبلی

 

 

 

      تعلیم آج کے دور کی اہم ضرورت ہے‘ اس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔ حکومت پنجاب اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ۔دیہی علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جا رہا ہے۔ ہم سب کوذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان کی خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے غزالی پریمئیر کالج کی تقریب تقسیم انعامات میں کیا۔ یہ خوبصورت تقریب الحمرا ہال ، مال روڈ لاہور میں منعقد ہوئی ۔جس میں بچوں نے خاکے بھی پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم تمام بچوں کے لیے اہم ہے ، چاہے ان کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہونہار اور نمایاں پوز یشنیں حاصل کرنے والے طلباء کی وظائف اور نقد انعامات سے بھرپورحوصلہ افزائی کر ر ہے ہیں۔ پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ تعلیم کسی معاشرے کے لیے روح کی حیثیت رکھتی ہے ۔سپیکر نے کہا کہ آج ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی جانی پہچانی جاتی ہیں۔ بین الاقوامی معیارکی تعلیم کی فراہمی کے خواب کو میاں محمد شہباز شریف عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔دانش سکول سسٹم کا قیام وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی علم سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سے غریب طلباء کو بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئے ہیں۔ بعدازاں نویں اور دسویں جماعت کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے اور نمایاں کارکردگی پر اساتذہ کو تعریفی اسناد و اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۔          

                         

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607