Press Release Details

Print

11th June 2015

Press Release of Mr. Speaker 11-June-2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/21

لاہور (پریس ریلیز)11 جون 2015

 

پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو اس سے فائدہ حاصل ہو گا۔ تمام صوبے اس سے یکساں طور پر مستفید ہونگے اور ملک میں اقتصادی اور معاشی خوشحالی آئے گی۔

سپیکر رانا محمد اقبال خاں

 

پاکستانی قوم تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اگر ہم بانی ٴ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی۔ بین الاقوامی معیار کی تعلیم کی فراہمی کے خواب کو میاں محمد شہبازشریف عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ حکومت نے صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدام اٹھائے ہیں۔ تعلیم مستحکم جمہوریت کے لیے لازم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب گروپ آف کالجز کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کیلئے روح کی حیثیت رکھتی ہے۔آج ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی جانی پہچانی جاتی ہیں۔ارشاد نبوی ﷺ ہے کہ ”علم کا حصول ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ “رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو اس سے فائدہ حاصل ہو گا۔ تمام صوبے اس سے یکساں طور پر مستفید ہونگے اور ملک میں اقتصادی اور معاشی خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔حکومت پنجاب وظائف اور نقد انعامات سے طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی‘ بدعنوانی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے۔بامقصد زندگی گزارنے کیلئے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھنا چاہیے۔ سپیکر نے اس امر پر زور دیا کہ بنیادی سطح پر سب کو تعلیم دی جائے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں اس وقت اتقاق و اتحاد اور یگانگت سے کام لینا ہو گا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ بعدازں سپیکر نے پوزیشن ہولڈر کو گاڑی کی چابی بطور انعام دی۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607